مغربی معاشرے میں داڑھی کی اہمیت اور مقبولیت

نیویارک (نیوز ڈیسک) مغربی معاشرے میں داڑھی کی اہمیت اور مقبولیت کے بارے میں عمومی باتیں جو عرصے سے کی جا رہی تھیں مگر اب ایک باقاعدہ تحقیق میں بھی معلوم کر لیا گیا ہے کہ خواتین داڑھی والے مردوں کو نسبتاً زیادہ بہادر، باہمت، دلیر اور دلکش سمجھتی ہیں اور خصوصاً انہیں مردانہ طاقت کے لحاظ سے بھی برتر سمجھتی ہیں۔
یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے جانوروں میں نر خود کو ممتاز کرنے کیلئے کوئی خصوصی طریقہ استعمال کرتے ہیں۔ بعض جانوروں میں بڑی ناک اور بعض میں بڑی دم طاقت اور رتبے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ جانوروں کی طرح انسانوں میں بھی مردانہ جنس کے ارکان صنف مخالف کی نظر میں اہمیت چاہتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق انسانی ارتقاءکے دوران صنف مخالف نے داڑھی والے مردوں کو جنسی اور جسمانی دلکشی کا حامل سمجھا اور یہی وجہ ہے کہ داڑھی کو لاشعوری طور پر طاقت اور عظمت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ 
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر لیرل گروٹر کہتے ہیں کہ مغربی معاشرے کی خواتین ایک مدت تک کلین شیو مردوں کے غلبے میں رہی ہیں مگر آج کے دور میں ان کی توجہ داڑھی والے مردوں کی طرف زیادہ مبذول ہو رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment