جھوٹ اور سچ کی اہمیت


جھوٹ اور سچ کی اہمیت
ہمارے معاشرے میں ہمیشہ اپنے مفاد کی خاطر جھوٹ بولنے سے دریغ نہیں کیا جاتا۔ حتیٰ کہ کسی ذاتی مقدمہ میں جب کسی ملزم سے دوران تفتیش اس کے بیان کا بغور مطالعہ کیا جاتا ہے، اور یہ دیکھا جاتا ہے کہ اگر ملزم کی بات میں، اس کا کوئی فائدہ ہے تو ضرور یہ جھوٹا بیان پیش کر رہا ہے۔ اگر اس کے برعکس مجرم کا کوئی ظاہری مفاد نظر نہیں آتا تو اس کی بات کو سچ تصور کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ جب اس شخص کو جھوٹ بولنے سے کوئی فائدہ ہی نہیں تو پھر یہ جھوٹ کیوں بولے گا؟؟ یہ الفاظ بڑے توجہ طلب ہیں، کہ ہمارے معاشرے میں واقعتاً اگر کسی شخص کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا نہ ہی کسی نقصان کا خدشہ لاحق ہے تو وہ صرف اس وقت ہی سچ بولے گا۔۔۔۔! کیا سچ کی صرف اتنی اہمیت ہے؟؟
از: حفیظ بابر

1 comment:

  1. جناب محترم آپ کی یہ تحریر بھی بہت اچھی ہے اور جھوٹ تو جھوٹ ہوتا ہے اور سچ ہمیشہ کا میاب ہوتا ہے

    ReplyDelete