پاکستان میں مسلمانوں کے مذھبی تہوار اور عالمی برادری کا سلوک

پاکستان میں مسلمانوں کے مذھبی تہوار اور عالمی برادری کا سلوک



آج 8 اکتوبر ہے اور پاکستان میں مسلمان اپنے اہم مذہبی تہوار عید الاضحیٰ کا تیسرا دن سنت ابراہیمی علیہ السلام کی یاد میں منا رہے ہیں ، عالمی امن اور انصاف پسندی کا واویلا کرنے والی عالمی طاقتیں اور ان کی گھٹیا پن ذرا ملاحظہ فرمائیں کہ آج سے چند روز قبل انڈین وزیر اعظم مودی کی امریکن صدر اوبامہ سے ملاقات ہوئی ہےاور اس کے بعد فورا بعد پاکستانی علاقوں میں امریکہ کے ڈرون حملے دوبارہ شروع ہو جانا ،اور انڈیا کی لائن آف کنٹرول پر پاکستانی عام شہریوں پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کرنا،
عالم کفر کے مسلمانوں کے خلاف اتحاد کا واضح ثبوت ہے ۔
سات اکتوبرکو 8 بے گناہ معصوم شہری انڈین آرمی کی درندگی کا نشانہ بن کر شہید ہوچکے ہیں ۔ پچاس کے قریب زخمی ہیں ۔
نام نہاد سیکولر اور امن کی آشا کا شور مچانے والے اب مجرمانہ خاموشی کیوں اختیار کئے ہوئے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ہماری حکومت کو یاد رکھنا چاہئے کہ جن عالمی اداروں سے یہ انصاف اور مدد کی امید رکھتے ہیں
 ان ہی کے اشاروں پر تو یہ سب کچھ ہو رہا ہے ۔ 

( تحریر:رضوان علی)