"اسلام ایک دین ہے جو مکمل ضابطہ حیات ہے"
یعنی دین اسلام زندگی گزارنے کے لئے مکمل اور مناسب راہ
نمائی فراہم کرتا ہے ۔
ایک فرد کو انفرادی حیثیت سے جن جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے
اور اجتماعی طور پر اسے کن باتوں کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے اسلام ان دونوں جہتوں سے
فرد کو ہدایات فراہم کرتا ہے۔
ایک فرد کے اس کی
پیدائش حتیٰ کہ قبل از پیدائش سے لے کر اس کی وفات اور بعد از وفات تک کے حقوق
وفرائض کی جامع انداز میں تعلیم اسلام ہی کی بدولت ہم کو ملتی ہے۔
اسلام ایک اعتدال پر مبنی منشور حیات ہے جس پر عمل کر کے
ایک آدمی اچھا انسان بن سکتا ہے اور دنیا و آخرت کی کامیابی نہایت آسانی سے حاصل
کر سکتا ہے ۔
اسلام ایسا ضابطہ حیات جو حقیقی کامیابی کا ضامن ہے ، اور
اس ضابطہ حیات کا خالق کو ئی انسان نہیں بلکہ اللہ رب العزت کی عظیم المرتبت ذات
ہے ۔
اللہ تعالیٰ نے اس منشور حیات کو عطا کرکے ساتھ اپنی خواہش
کا اظہار بھی فرما دیا کہ اللہ تعالیٰ کی خوشی اس بات میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
بندے اسلام کو ہی اپنا دستور زندگی سمجھیں
اور مانیں۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :
(الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی رضیت لکم الاسلام
دینا) الآیۃ :
مفہوم: (جب نبی مکرم ﷺ دس ذوالحجۃ کو حج سے فارغ ہو رہے تھے
تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں) آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر
دیا ہے اور تمہارے اوپر اپنی نعمت مکمل کر دی ، (اور) اسلام کو تمہارے لئے ضابطہ
حیات پسند کیا ہے ۔
ایک انسان اپنی پیدائش سے لے کر وفات تک جو جو کردار ادا
کرتا ہے اور اس کا جس جس مخلوق سے جیسا بھی واسطہ پڑتا ہے اس کو ہر کردار کے بارے
مکمل اور فائدہ مند ہدایات جہاں سے مل سکتی ہیں وہ دین اسلام ہے ۔
ایک چھوٹے سے بچے کے کیا حقوق ہیں ؟؟؟ اسلام تفصیل سے بیان
کرتا ہے۔
ایک لڑکپن کی عمر کے بچے کو کیسی راہ نمائی چاہیئے ؟؟؟
اسلام فراہم کرتا ہے ۔
ایک نوجوان کو کن عادات وخصائل کا رسیا کرنا ہے ؟؟؟ اسلام
جواب دیتا ہے ۔
ایک جوان شخص کے کیا حقوق وفرائض ہیں ؟؟؟ اسلام تعلیم دیتا
ہے ۔
ایک باعزت اور ذمہ دار شہری کیسا ہوتا ہے ؟؟؟ اسلام معیار
مقرر کرتا ہے۔
ایک شادی شدہ فرد کے ذمہ کس کس کے کون کون سے حقوق ہیں ؟؟؟
اسلام تفصیلات فراہم کرتا ہے۔
ایک بیٹے کے کیا
فرائض ہیں ؟؟؟
ایک باپ کے کیا فرائض ہیں ؟؟؟
ایک ماں کے کیا حقوق وفرائض ہیں ؟؟؟؟
میاں بیوی نے کیسے زندگی گزارنی ہے ؟ ذمہ داریوں کی تقسیم
کیسے ہو گی ؟؟؟
والدین جب بوڑھے ہو جائیں تو ان کا ٹھکانہ اصلی گھر ہے یا
کوئی سرکاری اولڈ ایج ہوم ہے ؟؟؟
ایک شخص جب وفات پا جائے تو اس کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے
؟؟؟
کو ئی تندرست ہے تو کیا کرے ؟ کوئی بیمار ہے تو اس کا کیسے
خیال رکھا جائے ؟؟؟
کوئی امیر ہے تو کیسے زندگی بسر کرے ؟ کوئی نادار اورمسکین
ہے تو اس کو سہارا کیسے فراہم کیا جائے
؟؟؟
کوئی مزدور ہے تو اس کا کیا حق ہے ؟ کوئی تاجر ہے تو اس کا
کیا کردار ہے ؟؟؟
کوئی طاقتور ہے تو اس کی کیا حیثیت ہے ؟ اور اگرکوئی ناتوان
اور کمزور ہے تو اسے کہاں سے مدد مل سکتی ہے ؟؟؟
گویا کہ زندگی کا کوئی بھی شعبہ اور کردار ہو اسلام ہر
معاملے میں اصول ،قوانین اور مکمل اور باآسانی قابل عمل ہدایات فراہم کرتا ہے۔
انسان کو اللہ تعالیٰ نے جسم عطاکرنے کے ساتھ ساتھ مختلف صلاحیتیں اور خصلتیں بھی عطا کی ہیں
؛
پیار کرنا ۔۔۔ نفرت
کرنا۔۔۔ عزت کرنا ۔۔۔ بے عزتی کرنا ۔۔۔ دوستی کرنا ۔۔۔ دشمنی رکھنا ۔۔۔ سوچنے کی
صلاحیت ،۔۔۔بات کرنے کی صلاحیت ،۔۔۔پلاننگ کرنے کی صلاحیت ۔۔۔ صلح کروانے کی
صلاحیت ۔۔۔لوگوں کو لڑانے اور دوریاں پیدا کرنے کی صلاحیت ۔۔۔ مدد کرنے کی عادت
،۔۔۔رحم دلی۔۔۔ سنگ دلی ۔۔۔ سونا ۔۔۔ جاگنا ۔۔۔ ہنسنا۔۔۔ رونا ۔۔۔ بات کرنا ۔۔۔
خاموش رہنا ۔۔۔ کھانا ۔۔۔ پینا۔۔۔ پرہیز کرنا ۔۔۔ جنگ کرنا ۔۔۔صلح کرنا ۔۔۔ تعمیر ۔۔۔
تخریب اور ان جیسی اور ہزاروں عادات ۔۔۔ جبلتیں اور خصلتیں انسان کو اللہ تعالیٰ ہی کی
طرف سے عطا کردہ ہیں ۔
تو اب ان خصلتوں اور صلاحیتوں کو کب ؟ ۔۔۔کہاں ؟ ۔۔۔اور
کیسے ؟۔۔۔ استعمال کرنا اور کہاں استعمال نہیں کرنا ؟۔۔۔ ان سب باتوں کا جواب ہمیں
اسلام دیتا ہے ۔
اور ان تمام عادات و خصائل میں اللہ تعالیٰ کے احکامات اور
نبی مکرم ﷺ کی ہدایات پر عمل کرنا ہی اسلام ہے ۔
No comments:
Post a Comment